۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ شارٹ کورس

حوزہ/ مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ جعفریہ جنڈ؛ اٹک  میں دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ جعفریہ جنڈ؛ اٹک میں دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف علاقوں سے آئے 100 جوانوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اختتامی تقریب میں مختلف علماء کرام منجملہ حجج الاسلام والمسلمین سید رضی عباس ہمدانی، لیاقت علی اعوان، لیاقت رانجھا اور نذیر ناصری نے خطاب کیا۔

اس تقریب میں علاقہ بھر سے مومنین کرام سمیت بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔

ممتاز دینی درسگاہ جامعہ جعفریہ جنڈ؛ اٹک میں جوانوں کو قرآن و حدیث، نہج البلاغہ، سیرت ائمہ اطہار علیہم السلام، فقہی مسائل اور اخلاق پر درس دئے گئے۔

اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جامعہ جعفریہ کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضی عباس ہمدانی نے کہا: جوان اول وقت میں نماز پڑھنے کی عادت ڈالیں ان کی ساری مشکلات حل ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا: معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے جوانوں کو نماز کا پابند بنانا ہو گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان نے اپنے خطاب کے دوران کہا: بچوں کی دینی تربیت کا فائدہ خود جوانوں کو تو ہوتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ خاندان اور معاشرہ پر بھی اس کے مثبت اثر مرتب ہوتے ہیں۔

 جامعہ جعفریہ جنڈ؛ اٹک میں دین شناسی شارٹ کورس کی اختتامی تقریب

انہوں نے کہا: دینی تعلیم و تربیت کے نتیجے میں جہاں اس جوان کی دنیا و آخرت سنورتی ہے وہیں خاندان اور معاشرے میں امن و سکون آتا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اختتامی تقریب میں علماء کرام نے جوانوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیا اور آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .